بھارت نے آسٹریلیا کودوسرے ٹیسٹ میچ میں سات وکٹوں سے شکست دے کرسیریز دو صفر سے جیت لی ۔ 

بنگلور میں ٹیسٹ کے آخری دن آسٹریلیا نےاپنی نامکمل اننگز دوسو سات رنز سات کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی اور پوری ٹیم دوسوتئیس رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ مچل جونسن گیارہ،ہلفن ہاس اور پیٹر جارج بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ نیتھن ہورٹز اکیس رنزبنا کرناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت کے ظہیرخان اور اوجھا نے تین تین وکٹ لئے۔ ہربھجن سنگھ اور شری شانت نے دو،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بھارتی بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو سات رنز کا ہدف تین وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا اور آسٹریلیا کو سات وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سیریز میں شکست کے بعد آسٹریلیا آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھی سے پانچویں پوزیشن پر چلا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن