امریکہ میں پاکستانی سفیر حسین حقانی کا نام این آر او سے مستفید ہونے والوں کی فہرست سے خارج کرنے کےلیے دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے حساس ادارے کے تفتیشی افسر کو عدالت طلب کرلیا۔

Oct 13, 2010 | 11:56

سفیر یاؤ جنگ
امریکہ میں پاکستانی سفیر حسین حقانی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہےانہوں نے کبھی این آر او سے فائدہ نہیں اٹھایا لہذا ان کا نام این آر او کی فہرست سے خارج کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ خواجہ محمد شریف کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ نے حسین حقانی کے معاملے میں تفتیش کرنے والے حساس ادارے کے تفتیشی افسر خالد محمود کو عدالت طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت بیس اکتوبر تک ملتوی کردی۔
مزیدخبریں