لاہورمیں بھی پاکستان واپڈا ہایئڈرو الیکٹرک سنٹرل لیبر یونین نے مہنگائی اور پیپکو کی تحلیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

Oct 13, 2010 | 12:43

سفیر یاؤ جنگ
ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل یونین کے ہزاروں کارکنوں نےلاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے یونین کے جنرل سیکرٹری خورشید احمد نے کہا کہ حکومت ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے دباؤ پر پیپکو کو تحلیل کر رہی ہے۔ مہنگائی کی وجہ خود کشییوں کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔ مظاہرین  نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے پیپکو کی تحلیل کا فیصلہ واپس نہ لیا تو پہلے مرحلے میں ٹول ڈاؤن ہڑتال کی کال دی جائیگی۔
مزیدخبریں