لبنان کے دارالحکومت بیروت میں گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ علاقائی پیچیدگیوں کے حل کے لئے فریقین کا مذاکرات کی میز پر آنا ضروری ہے۔ احمدی نژاد لبنان کے دورے کے دوران مختلف معاہدوں پر دستخط کریں گے۔اس کے علاوہ وہ جمعرات کواسرائیل کے قریب لبنان کے جنوبی شہرکا دورہ کریں گے جہاں دو ہزار چھ میں بم دھماکے سے شدید تباہی ہوئی تھی۔ اس سے قبل محمود احمدی کے لبنان پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ سڑکوں پرایرانی صدراورآیت اللہ خامنہ ای کی تصاویراوربینرزبھی آویزاں کیے گئے تھے