لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے مناواں ٹریننگ سنٹر پر حملے کے ملزم ہجرت اللہ کی سزا میں اضافے کا کیس مزید سماعت کےلیے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ خواجہ محمد شریف کو بھجوادیا۔

Oct 13, 2010 | 13:52

سفیر یاؤ جنگ
مناواں ٹریننگ سنٹر پر حملے کے ملزم ہجرت اللہ کی سزا میں اضافے کےلیے پنجاب حکومت کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی۔ کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز احمد چوہدری کی سربراہی میں قائم دورکنی بنچ نے کی۔ سماعت کے دوران ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر رانا بختیار نے عدالت سے استدعا کی کہ یہ کیس مزید سماعت کےلیے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ خواجہ محمد شریف کو بھجوادیا جائے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کیس مزید سماعت کےلیے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ خواجہ محمد شریف کو بھجوادیا۔
مزیدخبریں