چلی میں گزشتہ اڑسٹھ روز سے سونے کی کان میں پھنسے ہوئے تینتیس کان کنوں میں سے پندرہ کوبحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے دیگرکان کنوں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے

ان کان کنوں کو کیپسول لفٹ کے ذریعے نکالا گیا اور یہ لفٹ اکیس انچ قطر رکھتی ہے ۔ نکالے جانے کے عمل کے دوران کان کنوں کو اس مخصوص کیپسول لفٹ میں آکسیجن ،خصوصی لباس اور حفاطتی چشمہ دیا گیا۔
اس موقع پر پھنسے ہوئے ورکرز کے اہلخانہ بھی موجود ہیں۔ باہر نکلنے والے کان کن اپنے اہل خانہ سے لپٹ کر روتے رہے اور کئی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائی میں جلد بازی سے کام نہیں لیا جائے گا اور اس منصوبے کی کامیابی سے تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے پورا وقت لیں گے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام کان کن بحفاظت باہر نکال لیے جائیں گے ۔ 

ای پیپر دی نیشن