بھوٹان کےبادشاہ کی شادی کی تقریبات کا آغازہوگیا اور اکیس سالہ ملکہ کی تاج پوشی کردی گئی۔

شاہی شادی کے موقع پرملک میں تین روزہ جشن کا اعلان کیا گیا ہے۔ اکتیس سالہ جگمے قیسارنمگیال بھوٹان کے پانچویں بادشاہ اور امریکا اور برطانیہ سے اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں،جبکہ سات لاکھ بھوٹانیوں کی ملکہ ایک پائلٹ کی بیٹی اورشاہ بھوٹان سے دس سال چھوٹی ہیں، شادی کی تقریب دیکھنےکیلئے پہاڑی علاقے میں دو دریاؤں کے سنگم پر واقع قصبہ پونا کھا میں واقع شاہی قلعہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود ہیں اکتیس سالہ جگمے قیسارکو ہمالیہ کا دلکش بادشاہ بھی کہا جاتا ہے اور وہ دوہزار آٹھ میں تخت نشین ہوئے تھے۔ انہیں ملک میں جمہوریت کا آغاز کرنے اور مجموعی قومی خوشی کا نظریہ دینے والا بادشاہ سمجھا جاتا ہے ۔ جگمے قیسار کے بارے مشہور ہے کہ وہ بھوٹان کے چپے چپے کا دورہ کر کےتقریباً ہر شہری سے مل چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن