پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے ایگزیکیٹو احسان الحق نےیونائٹیڈ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچرکی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں کپاس کی پیداوار میں اضافے، طلب میں کمی اور کپاس کے اسٹاک کے باعث قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ۔قیمتوں میں کمی کے باعث پنجاب اور سندھ ميں کپاس کی قيمت 200 روپے کمی کے بعد بالترتیب چھ ہزار چار سو اور چھ ہزار دو سو روپے فی من ہوگئی ہے۔