لاہور (نمائندہ خصوصی) ڈیفنس اے تھانے کی پولیس نے مبینہ پولیس تشدد کا نشانہ بننے والی عائشہ احد کا سروسز ہسپتال میں طبی معائنہ کروایا۔ سروسز ہسپتال کا تین رکنی میڈیکل بورڈ رپورٹ تیار کر کے ہائیکورٹ میں پیش کرے گا۔عائشہ احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں۔ مجھے کسی سازش کے تحت پھنسایا جا رہا ہے۔