یہ تو سراسر بربریت و حیوانیت ہے

مکرمی! فرشتوں جیسی معصوم بچی کو ٹارگٹ کرکے قتل کرنے کی جو کوشش کی گئی ہے۔ یہ بربریت اور حیوانیت کی بدترین مثال ہے طالبان کا نام اور پلیٹ فارم استعمال کرنے والے اسلام کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ حقیقی معنوں میں مومن و مسلمان تو ایسا نہیں کر سکتا۔ لگتا ہے کہ لارنس آف عریبیا والا ڈرامہ بشکل دیگر یہاں سٹیج کیا جا رہا ہے۔ مسلمانی کے پردے میں غیرت کی ایجنٹوں کی کارستانیوں کہیں کھوکھلی بوتلوں پر آب زمزم کے لیبل تو نہیں؟
(محسن امین تارڑ ایڈووکیٹ 0331-6442093 )

ای پیپر دی نیشن