نارووال (این این آئی) ملالہ یوسفزئی سے اظہار یکجہتی کے لئے مقامی صحافی نے اپنی کمسن بیٹی کا نام ملالہ رکھ دیا۔ نارووال میں نیوز ایجنسی کے مقامی صحافی شبیر حسین باجوہ نے کہاکہ یہ بیٹی بھی ملالہ یوسف زئی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مستقبل میں پاکستان میں امن کی کرن ثابت ہوگی۔