جکارتا (آئی این پی+ثناءنیوز) انڈونیشیا کے بالی بم دھماکوں کو10 دس سال مکمل ہوگئے ۔آسٹریلوی وزیراعظم جولیا گیلارڈ نے جمعہ کو جمباراں میں بالی کلچرل پارک میں خصوصی تقریب خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوئے ، انڈونیشیا اور آسٹریلیا کے عوام مزید نزدیک آئے ہیں۔ دسویں برسی کے موقع پر اضافی سکیورٹی متعین کر دی گئی ہے۔ جزیرے کے کئی مقامات پر ماہر نشانچیوں کو تعینات کیا گیا تا کہ وہ کسی قسم کی تخریبی کارروائی کرنے والے کو فوری طور پر نشانہ بنا سکیں۔بالی جزیرے میں ہونے والے بم دھماکوں کے تناظر میں انڈونیشیا کے صدر سوسیلو بامبانگ یودھویونو کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے پس پردہ عناصر ان کے ملک کی عوام کو منتقسم کرنے اور ان کی شناخت ختم کرنے میں بھی کلی طور پر ناکام رہے ہیں۔