”نیا احتساب بل غیر آئینی اور غیر قانونی ہے“ سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (آئی این پی )پارلیمنٹ کی منظوری سے قبل ہی نیا احتساب بل سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست میں وفاق، وزارت قانون و انصاف، قائد حزب اختلاف چوہدری نثار، سیکرٹری قانون اور سیکرٹری قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نیا بل چوروں اور ڈاکوﺅں کو بچانے اور کرپشن کیسز ختم کرنے کیلئے لایا گیا۔ سپریم کورٹ میں نئے احتساب بل کے خلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیا بل خلاف قانون ،خلاف اسلام اور خلاف آئین ہے اسے کالعدم قرار دیا جائے، درخواست گزار محمود اختر نقوی نے عدالت سے استدعا کی کہ سیکرٹری قومی اسمبلی کو احتساب بل پر بحث کی مکمل کارروائی عدالت پیش کرنے کی ہدایت کی جائے۔درخواست میں تجویز دی گئی کہ احتساب کمیشن کا چیئرمین سپریم کورٹ آف پاکستان مقرر کرے اور صوبوں میں کمیشن کے سربراہ ہائی کورٹ کے ریٹائر ججوں کو مقرر کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن