اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صحافی مارک سیگل جلد پاکستان آئیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مارک سیگل بےنظیر بھٹو قتل کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ مارک سیگل بےنظیر بھٹو قتل کیس میں اہم گواہ ہیں۔ بےنظیر بھٹو اور مارک سیگل کے درمیان ای میل رابطے کو چالان میں شامل کیا گیا تھا۔ مارک سیگل انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بےنظیر کی ای میل بھی پیش کریں گے۔