”ملالہ قوم کی امید ہے اللہ کرے جلد صحت یاب ہو جائے“ سفیرہ علم و امن کیلئے نیک خواہشات

Oct 13, 2012

 لاہور (خصوصی رپورٹر+ خبر نگار+ خصوصی نامہ نگار+ کامرس رپورٹر+ لیڈی رپورٹر+سٹاف رپورٹر) ملالہ یوسف قوم کی امید ہے، اللہ کرے جلد صحت یاب ہو جائے۔ یہ کلمات مختلف مذہبی، سیاسی اور سماجی تنظیموں کی طرف سے دعائیہ تقریبات میں کہے گئے۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد خاں کی زیر صدارت گلشن راوی میں یوم دعا کے موقع پر تقریب ہوئی جس میں ملک ذیشان، عباس سیال ، میاں نعیم، خالد آفتاب، رضوان بٹ، ٹیپو سلطان، اقبال ڈوگر، ہیرابٹ، ندیم شاہ، اقبال گجر ،صہیب غنی، قمر سلیم، نائیلہ عمر حیات، شمیم ڈار، شمع ذکا گرایا چیف کواڈینیٹر برائے مریم نوازسمیت مسلم لیگ یوتھ ونگ، مسلم لیگی عہدیداران، مسلم لیگی کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ وزیر تعلیم پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے گرلز ہائی سکول چمڑہ منڈی فیض باغ میں ملالہ یوسف زئی کیلئے دعائیہ تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے حاجی اللہ رکھا، غزالی بٹ، ای ڈی او ایجوکیشن ڈاکٹر پرویز اختر و دیگر حکام بھی موجود تھے۔ تحرےک انصاف پی پی 152 کے ر ہنما فرخ جاوےد مون کی قےادت مےں کارکنان نے تحرےک انصاف گارڈن ٹاﺅن سےکرٹرےٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پیپلز پارٹی شعبہ خواتین لاہور کی صدر فائزہ ملک کی رہائش گاہ پر امن کی سفیر ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی ڈاکٹر مسرت حسن‘ شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری تسنیم چوہدری‘ ایڈیشنل سیکرٹری بشری ملک‘ لبنی ایڈووکیٹ‘ فرزانہ احتشام سمیت پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی تمام زونل صدور اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ قومی تاجر ا تحاد کے صدر عرفان اقبال شیبخ، نذیر احمد چوہان، وقار حسین، بابر علی خاں، خالد جاوید، سلیم ارشد، عظمت شاہ، باغی خان، راجہ جاوید، میاں زاہد جاوید نے دعائیہ اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین متحدہ علماءبورڈ پنجاب پیر محمد امین الحسنات شاہ نے خصوصی دعا کی۔ تفصیلات کے مطابق پےپلز پارٹی پنجاب کے زےر اہتمام صوبائی جنرل سیکرٹری عزیز الرحمن کی رہائشگاہ پر خصوصی تقرےب ہوئی۔ جس میں راجہ عامر، اشرف سوہنا، زکریا بٹ، الطاف قریشی، پیر حسنات شاہ، ڈاکٹر زاہد بخاری، پیر ناظم شاہ، زاہد ذوالفقار خان، اشعر نثار، میاں منظور، اقبال سیالوی سمیت پنجاب اور لاہور کی تنظیم کے عہدیداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے دفاتر میں ”یوم دعا“ منایا گیا۔ مجلس وحدت المسلمےن پنجاب کے زیر اہتمام صوبائی سےکرٹرےٹ میں ملالہ ےوسف زئی کے لئے دعائےہ تقرےب کا اہتمام کےا گےا۔ جس مےں صوبائی جنرل سےکرٹری علامہ عبدالخالق اسدی، معروف شےعہ رہنما الحاج حےدر علی مرزا، استاد ذوالفقار اسدی، سےد اسد عباس نقوی، علامہ اسد آہےری اور رائے ناصر علی سمےت تمام کارکنان نے شرکت کی۔ تھیلاسیمیا سوسائٹی کی جانب سے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس سے سوسائٹی کی جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف کوارڈی نیٹر عبدالمنعم خان نے خطاب کیا۔ پیاف کے چیئرمین انجینئر سہیل لاشاری نے صحت یابی کے لئے دعا کی۔ امیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید نے ملالہ پر قاتلانہ حملہ کو انسانیت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ قرار دیا۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں بعد نماز جمعہ ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی اور پاکستان کی امن اور سلامتی کے لئے خصوصی دعا کرائی گئی اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان اور تمام شعبہ جات کے صدور بھی موجود تھے۔ سکائی لائن کیڈٹ سکول کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز شاہ کی زیر صدارت دعائیہ تقریب ہوئی۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیرِاہتمام ملالہ یوسف زئی کے لےے' یوم دعا' کے موقع پر لبرٹی گول چکر گلبرگ میں بعد از نماز جمعہ اجتماعی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مولانا عبدالخبیر آزاد، فادر ندیم فرانسس، ڈاکٹر منوہر چند اور سردار بشن سنگھ نے خصوصی طور پر شرکت کی اور ملالہ کے مشن سے اظہار ِ یکجہتی کیا۔ ڈی سی او لاہور نورالامین مینگل نے بادشاہی مسجد میں دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ پیپلز لائرز فورم لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل راجہ عبدالجبار خان نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی پر حملہ پاکستان کے ہر بچے پر حملہ ہے۔ پنجاب ایسوسی ایشن آف سبجیکٹ سپیشلسٹ (پاس) کے صدر رانا عطاءمحمد نے کہا کہ دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ سمن آباد کالج برائے خواتین میں شعبہ علوم اسلامیہ کے زیر اہتمام دعائیہ نشست ہوئی۔ اس موقع پر عطیہ غفور، شفقت نسیم نے دعا کرائی۔ وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر صبیحہ منصور، رجسٹرار ڈاکٹر ایس بنجمن، ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز شیریں اسد نے کہا ہے کہ نہتی لڑکی پر گولی چلانا بزدلی اور علم دشمنی کا ثبوت ہے۔ اس موقع پر طالبات نے ملالہ یوسف زئی کیلئے شمعیں روشن کیں۔ محکمہ ترقی خواتین پنجاب اور محکمہ سوشل ویلفیئرپنجاب کے ضلعی دفاترمیں ملالہ یوسف زئی کی جلد صحت یابی اور درازی عمر کے لئے دعائیںکی گئیں۔ سیکرٹری سوشل ویلفیئر ملک سرفراز اعوان اور ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر ملک اسلم نے خصوصی شرکت کی۔ پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے افسران اور دیگر سٹاف کی خصوصی دعائیہ تقریب ہوئی۔ ڈائریکٹر الخلیل ریسرچ سنٹر اور منصورہ ڈگری کالج کے پرنسپل پروفیسر رشید انگوی نے بھی صحت کیلئے دعا کی۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر فیض الرحمٰن درانی کی زیر صدارت مرکزی سیکرٹریٹ میں دعائیہ تقریب ہوئی جس میں ناظم اعلیٰ رحیق احمد عباسی، شیخ زاہد فیاض، جی ایم ملک، ساجد بھٹی، خالد حسینی اور سید فرخت حسین شاہ نے بھی شرکت کی۔ ایل ڈی اے کے سکولوں میں یوم دعا منایا گیا۔ ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاﺅن میںملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا ئیہ تقریب ہوئی جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہاﺅسنگ) محمد عثمان ‘ ایل ڈی ا ے افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پرا یل ڈی اے سٹاف یونین (سی بی اے )کے سیکرٹری جنرل حاجی محمد سعید کھوکھر‘ صدر شاہد باقر‘ سرپرست اعلی شاہد ملک‘ شہزاد انور اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج وحدت روڈ لاہور میں ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کے سلسلہ میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت پرنسپل پروفیسر فرزانہ سلیم نے کی۔ اس موقع پر شعبہ ابلاغیات کی چیئرپرسن ڈاکٹر راشدہ قریشی نے خطاب کیا جبکہ تقریب میں مسز نسرین ضیائ، مسز کوثر اقبال، ناصرہ جمال، رخسانہ ناظم، روبینہ شاہین، طلعت نایاب، مس گلناز، مس تہیمنہ، مسز صدیقہ، مسز ادیبہ سمیت طالبات کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی بھولا ڈوگر اور ڈی جی پی ٹی ایم اے مجاہدشیخ نے لارنس روڈ پر واقع اپنے آفس میں ملالہ کی صحت یابی کےلئے دعا کرائی۔رائیونڈ میں صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور کے بھائی مسلم لیگ (ن) کے صوبائی حلقہ کے صدر چودھری عبدالشکور کی سربراہی میں وطن کی عظیم بیٹی ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کیلئے مدنی فارم پر دعائیہ تقریب ہوئی۔ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کی مرکزی کونسل کے ہنگامی اجلاس زیر صدارت ملک ابرار حسین میں ملالہ یوسف پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر کے نجی تعلیمی ادارے آج 13 اکتوبر بروز ہفتہ کو ہڑتال کریں گے۔ اس موقع پر محمد اشرف ہراج، سینئر نائب صدر ملک دین محمد اعوان، ڈاکٹر عمران خان، مسز شبانہ وحید ا ور ملک محمد اجمل نے بھی خطاب کیا۔ بورڈ آف ریونیو یونین کے عہدےداروں اور ملازمین کی بڑی تعداد نے انارکلی آفس میں یوم دعا منایا۔ پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ (ٹو) کی دعائیہ تقریب میں افنان صادق بٹ، سابق ٹاﺅن نائب ناظم امتیاز اعوان، حافظ اخلاق، فضل بٹ، عدنان ہنجرا، زرقا بٹ، عفت بٹ، سلمان جنجوعہ، اسلم شمی اور دیگر نے شرکت کی۔ ق لیگ لائرز ونگ پنجاب کا خصوصی دعائیہ اجلاس صدر لائرز ونگ عالمگیر ایڈووکیٹ کی زیر صدارت ہوا اجلاس میں عبدالرزاق، اشتیاق گوہر، رافع احمد خان، میاں تبسم اور دیگر نے شرکت کی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما دیوان غلام محی الدین، اورنگزیب برکی، ڈاکٹر ضیاءاللہ بنگش، چودھری اسلم گل، ملک عثمان سلیم، زاہد ذوالفقار خان، اکبر خان نے ملالہ یوسف پر حملے کی مذمت کی۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے بھی مرکزی دفتر این اے 124 میں ملالہ یوسف زئی کی زندگی اور جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی۔

مزیدخبریں