آزارینکا،جنریلی لیڈیز اوپن ٹینس کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں

Oct 13, 2012

ویانا (اے پی پی) ٹاپ سیڈ وکٹوریہ آزارینکا اور دو مرتبہ کی سابق چیمپیئن اینا آئیوانوچ جنریلی لیڈیز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں۔آسڑیا کے شہر لنز میں جاری ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے راﺅنڈ کے میچ میں بیلا روس کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک وکٹوریہ آزارینکا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے رومانیہ کی سیمونا ہالیپ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-1 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں سربیا کی سیکنڈ سیڈ اینا آئیوانوچ نے جرمنی کی آندریا پیٹکوویک کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-3 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

مزیدخبریں