”شہر میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کی اجازت نہیں دی جائیگی“

Oct 13, 2012

لاہور (خبر نگار) ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفےسر لاہور نورالامین مینگل نے کہا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کرنے کے لےے 6 پوائنٹس قائم کر دئےے جن میں ایل ایس سی برکی، ایل ڈی اے ایونیو، شاہ پور کانجراں، سگےاں پل، چائنہ سکیم اور راجباہ روڈ سیل پوائنٹس شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاﺅن ہال میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر (جنرل) مسرت جبےں، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ٹی ایم اوز، ٹی او آرز اور ضلعی حکومت کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ڈی سی او لاہور نے کہا کہ بکر منڈیوں میں ٹرےفک کے مسائل حل کرنے کے لےے وارڈنز تعےنات کےے جائیں گے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ سیل پوائنٹس کی بجائے شہر میں کسی اور جگہ قربانی کے جانور فروخت کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں جانوروں کی غےر قانونی فروخت روکنے کے لےے دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں