قاسم ضیاءبھی کراچی واپس چلے گئے، اجلاس میں ٹیم کے مستقبل کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دینا تھا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی نجی مصروفیات کی بناءپر کرکٹ بورڈ کا اہم اجلاس منعقد نہ ہو سکا۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہونے والے اجلاس میں پاکستان کرکٹ کے حوالے سے کئی اہم فیصلے ہونا تھے۔ چیئرمین سلیکشن کمیٹی اقبال قاسم بھی اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے واپس کراچی چلے گئے ہیں۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف کی زیرصدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں پی سی بی تھنک ٹینکس نے حالیہ دنوں میں کولمبو میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس کی تفصیلات پر روشنی ڈالتے ہوئے مستقبل کا لائحہ عمل ترتیب دینا تھا۔