وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب سکھبیر سنگھ بادل نے دوسرے ایشیا سرکل سٹائل کبڈی کپ میں شرکت کی تصدیق کردی

اسلام آباد (ثناءنیوز) وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب سکھبیر سنگھ بادل نے دوسرے ایشیا سرکل سٹائل کبڈی کپ میں اپنی شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ وہ 5 اکتوبر کو پنجاب سٹیڈیم لاہور میںمنعقدہ ایونٹ کے فائنل میچ میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے۔ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ نے باضابطہ طور پراس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔ دوسرا ایشیا کبڈی کپ 29ستمبر سے 5 اکتوبر 2012ءتک پنجاب سٹیڈیم لاہور میںکھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں میزبان پاکستان کے علاوہ بھارت، ایران، سری لنکا، اففانستان، نیپال اور انڈونیشیا کی ٹیمیں حصہ لیںگی۔

ای پیپر دی نیشن