کوئٹہ (بیورو رپورٹ) ڈاکٹروں کی تین روزہ ہڑتال کے بعد سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز دوبارہ کھل گئیں اور آپریشن تھیٹرز میں بھی کام شروع ہوگیاجہاں ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملہ نے کام شروع کردیا۔ ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم ہونے کے بعد مریضوں نے سکھ کا سانس لیاہے تاہم دوسری جانب پی ایم اے بلوچستان کا کہنا ہے کہ اگرچہ ڈاکٹروں نے جاری ہڑتال ختم کردی ہے تاہم ڈاکٹروں کی ٹارگٹ کلنگ کےخلاف صوبہ بھر میں ڈاکٹروں کا سوگ ایک ہفتہ تک جاری رہے گا۔