لاہور (نامہ نگار خصوصی) ڈپٹی وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کاغذی شیر ہے صرف کاغذوں کی حد تک انہوں نے کام کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پنجاب حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے، کوئی کسی کو پوچھنے والا نہیں ہے۔ ہم نے اپنے دور میں عوام کو ان کے حقوق ان کی دیلیز تک پہنچائے ہیں۔ پنجاب حکومت نے اربوں روپے لیپ ٹاپ اور تنوروں پر لگا دئیے ہیں۔ وہ حلقہ اےن اے 107 مےں ہونےوالی ضمنی الےکشن مےں بطور امےدوار کھڑا ہونےوالے راجہ عابد ملاگر کی جانب سے پاکستان مسلم لے (ق) کے امےدوار رحمن نصےر مرالہ کے حق مےں دستبردار ہونے اور ان کی جانب سے دئےے گئے استقبالےہ کی تقرےب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں گجرات کو یونیورسٹی کا تحفہ دیا تھا جس میں آج سترہ ہزار طالب علم مستفید ہو رہے ہیں۔ ہم نے پنجاب بھر میں چالیس سے زائد کالجز بنوائے۔ عوام کو ان کی دیلیز پر ان کے حقوق پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن پنچاب حکومت صرف معطل کرنے پر زور لگا رہی ہے۔ معطل ڈاکٹر کس مریض کو چیک کرے گا حالا نکہ ڈاکٹر کا کام مریضوں کو چیک کرنا ہے۔ (ن) لیگ کی حکومت کا یوم حساب آگیا ہے۔ ہم پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر ضمنی انتخابات اور قومی انتخابات سے بھگا کر دم لیں گے۔ اس موقع پر حلقہ این اے 107 سے ق لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدوار چودھری رحمن نصیر مرالہ نے کہا کہ میں اس سے قبل بھی ایم این اے رہا ہوں۔ ہم نے اپنے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کا م کروائے ہیں۔ اس موقع پر راجہ عابد حسین آف ملاگر نے اپنے سینکڑوں سمیت چودھری رحمن نصیر مرالہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
پنجاب حکومت ناکام ہو چکی، کاغذی شیر نے صرف کاغذوں کی حد تک کام کیا: پرویز الٰہی
Oct 13, 2012