افغانستان: تشدد کے واقعہ میں جارجیا کا ایک فوجی ہلاک

Oct 13, 2012

کابل (اے پی پی) افغانستان میں تشدد کے واقعہ میں جارجیا کا ایک فوجی ہلاک ہو گیا۔ جارجیا کی وزارت کے بیان کے مطابق ایساف کے ایک جنگی حملہ کے دوران 22 سالہ جارجین فوجی اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔ افغانستان میں اب تک ہلاک ہونےوالے جارجین فوجیوں کی تعداد18 ہو گئی ہے۔ افغانستان میں جارجیا کے 800 فوجی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں