اسلام آباد (ثناءنیوز) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ایوان صدر منتقل ہونے سے انکارکر دیا ہے اور اپنی رہائش گاہ سے ہی سیاسی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ سید یوسف رضا گیلانی نے صدر سے کہہ دیا ہے وہ کسی صورت ایوان صدر منتقل نہیں ہوں گے۔وہ اس وقت اسلام آباد کلب کے رہائشی علاقے میں رہائش پذیر ہیں اور دو روز قبل وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف انہیں اپنی گاڑی میں ایوان صدر لے گئے تھے۔ صدر نے انہیں دوبارہ ایوان صدر منتقل ہونے کی پیش کش کی مگر انہوں نے انکار کردیا۔