قانون نافذ کرنیوالے حکام کے مطابق سوات سے گرفتار ہونیوالے افراد کی نشاندہی پر نوشہرہ میں اکبرپورہ کے علاقے باڑہ خاڑہ میں آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں حساس اداروں اور پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا اور کارروائی کے دوران ملالہ یوسفزئی اور اس کی ساتھیوں پر حملے کے الزام میں دو اہم طالبان کمانڈر سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سوات کے علاقے مینگورہ کے رہائشی ہیں۔ ملزمان سے برآمد ہونیوالا اسلحہ اور دیگر اہم دستاویزات بھی قبضے میں لی گئی ہیں اور انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سوات میں ملالہ یوسف زئی کے اسکول کے چوکیدار اور اکاؤنٹنٹ سمیت چارافراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ان تمام افراد کو پوچھ گچھ کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔
ملالہ یوسفزئی پر حملے کے الزام میں سوات میں مزید چار افراد گرفتار،جن کی نشاندہی پر نوشہرہ سے دواہم کمانڈرزسمیت تین افراد کو حراست میں لیا گیا ۔
Oct 13, 2012 | 11:34