جس کے لازوال فن کی تعریف ملکہ ترنم نورجہاں ، شنہشاہ غزل مہدی حسن اور لتا منگیشکر جیسی ہستیاں کریں وہ واقعی سروں کی دنیا کاانمول ستارہ ہی ہوسکتا ہے۔۔۔ وہ جب گاتے تھے تو سننے والے بے ساختہ داددینے اور پوری توجہ سے صرف ان کی آواز کو سننے میں لگ جاتے تھے۔۔۔ جی ہاں! ہم بات کررہے ہیں موسیقی کی دنیا کے استاد نصرت فتح علی خان کی۔۔۔ فن موسیقی کی یہ عظیم ہستی تیرہ اکتوبرانیس سو اڑتالیس کو فیصل آباد میں پیدا ہوئی۔۔۔ عالمی سطح پر جتنی شہرت نصرت صاحب کو ملی وہ شاید کسی اور موسیقار یاگلوکار کے نصیب میں کم ہی آئی ہے۔۔۔قوال کی حیثیت سے ایک سو پچیس آڈیو البم ان کا ایک ایسا ریکارڈ ہے جسے توڑنے والا شاید دوردورتک کوئی نہیں۔ دم مست قلندر مست ، علی مولا علی ، یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے، میرا پیاگھر آیا، اللہ ہو اللہ ہو اور کینا سوہنا تینوں رب نے بنایاجیسے البم ان کے کریڈٹ پر ہیں۔۔۔ ان کے نام کے ساتھ کئی یادگار قوالیاں اور گیت بھی جڑے ہیں۔۔۔ نصرت فتح علی خان نے کئی بالی وڈ فلمز کی موسیقی دی اور ساتھ ہی گایا بھی ۔۔۔ ان کا ہالی وڈ جیسی بڑی فلم انڈسٹری کیلئے بھی کام کسی تعارف کا محتاج نہیں ۔۔۔ نصرت فتح علی خان کی آواز میں ایسا جادو تھا جو شاید کئی نسلوں کو اپنے حصار میں رکھے گا۔
عالمی شہرت یافتہ گلوکار اورموسیقار استاد نصرت فتح علی خان کی چونسٹھو یں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔
Oct 13, 2012 | 13:57