مکرمی! پچھلے ماہ مجھے ایک ضروری کام کے سلسلہ میں کراچی جانا پڑا۔ لاہور ائرپورٹ پارکنگ میں گاڑی کھڑی کر کے گیا تقریباً تین دن بعد واپسی پر جب گاڑی پارکنگ سے لے کر نکلنے کے لئے فرسٹ بوتھ سے پارکنگ فیس پوچھی تو پسینے چھوٹ گئے مبلغ 1032 روپے ادا کر کے سوچا یہ پارکنگ فیس ہے یا پارکنگ جرمانہ یہ تو عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔ اس سے بیشتر 1999ءمیں عمرہ پر جاتے ہوئے میں نے گاڑی لاہور پارکنگ میں تقریباً پندرہ دن کھڑی کی تھی لیکن پارکنگ فیس نہایت مناسب تھی۔ عام طور پر غلط پارکنگ پر لفٹر سے گاڑی اٹھا لی جاتی ہے اور مبلغ 200 جرمانہ ادا کر کے آپ کی گاڑی واپس مل جاتی ہے لیکن پارکنگ میں کھڑی کرنے کی یہ سزا بہت کڑی ہے۔ میری متعلقہ حکام سے درخواست ہے کہ ائرپورٹ پر پارکنگ فیس کو پارکنگ فیس ہی رہنے دیں جرمانہ نہ بنائیں۔(کیپٹن ڈاکٹر شاہد محمود 131 عسکری I گوجرانوالہ کینٹ )