میسوری میں ہاتھی نے چڑیا گھر کے منیجر کو ہلاک کر دیا

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی ریاست میسوری کے ایک چڑیا گھر میں ہاتھی نے حادثاتی طور پر چڑیا گھر کے منیجر کو ہلاک کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس چڑیا گھر کا 62 سالہ منیجر جان فِلیپ براڈفورڈ ہاتھی کی دیکھ بھال میں مصروف تھا کہ حادثاتی طور پر ہاتھی کے سر کے نیچے آ کر چل بسا۔ بتایا گیا ہے کہ براڈفورڈ گزشتہ 30 برس سے اس چڑیا گھر میں خدمات انجام دے رہے تھے جبکہ یہ ہاتھی سن 1990 سے اس چڑیا گھر کا حصہ ہے۔ چڑیا گھر انتظامیہ نے واقعے کو حادثہ قرار دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...