2013ءکے آخر میں موبائل فون صارفین کی تعداد 6.8 بلین تک پہنچ جائیگی: اقوام متحدہ

نیویارک (آئی این پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 2013ءکے آخر تک موبائل فون صارفین کی تعداد دنیا کی کل آبادی کے قریب ہوجائیگی۔ اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونی کیشن یونین کی طرف سے جاریکردہ رپورٹ کے مطابق 2013ءکے آخر تک 2.7 بلین افراد انٹرنیٹ سے مسلک ہوچکے ہونگے جو کہ دنیا کی کل آبادی کا 40 فیصد ہے جبکہ 4.4 بلین کے قریب آبادی ابھی تک انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہے جن میں سے 90 فیصد افراد کا تعلق ترقی پزیر ممالک سے ہے۔ رواں برس کے اختتام تک موبائل فون صارفین کی تعداد بھی 6.8 بلین تک پہنچ جائے گی۔ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے مطابق پاکستان میں موبائل صارفین کی تعداد 12 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن