شٹ ڈاﺅن کا خاتمہ: ریپبلکن نمائندگان کا اجلاس بغیر تجویز کے ختم

Oct 13, 2013

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ میں شٹ ڈاﺅن ختم کرنے سے متعلق ری پبلکن نمائندگان کا اجلاس بغیر کسی تجویز کے ختم ہو گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق سپیکر جان بونیر کا کہنا ہے کہ شٹ ڈاﺅن سے متعلق وائٹ ہاﺅس کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔ وائٹ ہاﺅس نے کہا ہے کہ امریکی سینٹ میں اخراجات کی حد میں اضافے کا بل مسترد ہونا بدقسمتی ہے، حکومتی معاملات چلانے کیلئے کانگریس کوئی حل نکالے اور اخراجات کی حد میں اضافہ کرے۔

مزیدخبریں