سندھ ہائیکورٹ : وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لئے منظور

کراچی (نوائے وقت نیوز+ اے این این) سندھ ہائی کورٹ نے وزیراعظم نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے محمود اختر نقوی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔ جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل بنچ (کل) 14 اکتوبر کو سماعت کریگا۔ محمود اختر نقوی ایڈووکیٹ نے وزیراعظم نوازشریف کے پشاور میں دیئے جانیوالے بیان کو بنیاد بنا کر سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا نوازشریف نے سندھ میں ججوں کو خوفزدہ قرار دے کر عدالت کی توہین کی ہے۔ انکا یہ بیان آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتا۔ اس بیان کے بعد وہ عوامی عہدے پر برقرار رہنے کے اہل نہیں رہے لہٰذا نواز شریف کو انکے بیان پر نااہل قرار دیا جائے اور ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے درخواست کو قانونی نکات اور تقاضوں کاجائزہ لینے کے بعد سماعت کیلئے منظور کرلیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن