کوئٹہ سے راولپنڈی جا نے والی بگٹی ایکسپریس پر راکٹوں سے حملہ، فائرنگ، 4 مسافر زخمی

کوئٹہ (این این آئی+ اے پی پی) نواب اکبر بگٹی ایکسپریس جو کوئٹہ سے راولپنڈی جا رہی تھی، پر ڈمبولی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار مسافر زخمی ہوگئے۔ نامعلوم افراد نے راکٹ بھی فائر کئے۔ بوگی نمبر 6 میں سوار چار مسافر زخمی ہوئے۔ ایف سی کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ علاوہ ازیں دکی میں نامعلوم افراد نے مویشیوں کی خریداری کیلئے آنیوالے 3 افراد کو اغواءکر لیا۔ ادھر لیویز نے خضدار کے علاقے سونارو سے ایک شخص کی نعش قبضے میں لے لی۔ ادھر قلات علاقے میں نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...