لاہور(لیڈی رپورٹر) معروف نوجوان شاعر احمد حماد کے شعری مجموعے ”محبت بھیگتا جنگل“کا دوسرا ایڈیشن نئے اور دیدہ زیب گیٹ اپ کے ساتھ شائع ہوگیا ہے۔ احمد حماد کی شاعری میں عصرِ حاضر کے مسائل اور قومی و بین الاقوامی نوعیت کے سنجیدہ معاملات اور دگرگوں حالات کوبھی موضوع بنایاگیا ہے ۔”محبت بھیگتا جنگل“ میں غزلیںاور نظمیں شامل ہیں۔”روحِ جناحؒ کے حضور“، ”وار آن ٹیرر“، ”فرائیڈ سے“، ”ایک سیاسی رہنما کی وطن بدری پر“اور دیباچہ جو کہ ایک طویل نظم ہے اور ”یہ جو میرا ہونا ہے“ کے عنوان سے کتاب کے آغاز میں موجود ہے، احمد حماد کی قابلِ ذکر نظموں میں سے ہیں۔”محبت بھیگتا جنگل“ سے قبل احمد حماد کے دو شعری مجموعے، ”شام بے چین ہے“اور” تِرے خیال کا چاند“ منظرِعام پر آچکے ہیں۔ اِن مجموعوں کو جہانگیر بُکس نے شائع کیا ہے۔
نوجوان شاعر احمد حماد کے شعری مجموعے ”محبت بھیگتا جنگل“ کا دوسرا ایڈیشن شائع ہو گیا
Oct 13, 2013