کالاباغ: ملک وحید خان کے جلوس پر مبینہ فائرنگ، سمیرا ملک کے خاوند، بیٹے سیکرٹری اور گارڈز کیخلاف مقدمہ درج

کالاباغ (نامہ نگار) نواب خاندان کالاباغ میں وراثت کی تقسیم پر حالات نے گھمبیر صورتحال اختیار کر لی ہے۔ گذشتہ روز نوابزادہ ملک وحید خان کے سینکڑوں حامیوں کی طرف سے قلعہ کالاباغ میں پرامن احتجاجی جلوس، خوف و ہراس پیدا کرنے کیلئے مبینہ طور پر سمیرا ملک کے سکیورٹی اہلکاروں کی طرف سے اندھادھند فائرنگ کی گئی جس پر ملک وحید خان کی درخواست پر تھانہ کالاباغ میں مسلم لیگ (ن) کی ممبر قومی اسمبلی سمیرا ملک، اسکے شوہر سیکرٹری ملک طاہر سرفراز اور بیٹے سمیت باڈی گارڈز کیخلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ دوسری طرف ملک وحید خان کی رہائشگاہ کو ابھی تک پولیس کی بھاری نفری نے گھیرے میں لے رکھا ہے اور متنازع دیوار بھی تاحال موجود ہے۔ کالاباغ میں حالات کشیدہ ہیں اور مسلح تصادم کا خطرہ بدستور موجود ہے۔

ای پیپر دی نیشن