لندن (این این آئی) انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اینڈریو سٹراس نے اس فیصلے کی تائید کی ہے جس کے تحت آسٹریلیا میں کھیلی جانے والی ایشز سیریز میں ہاٹ سپاٹ کا استعمال نہیں کیا جائےگا۔اینڈریو سٹراس نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہاٹ سپاٹ سے کنفیوژن پیدا ہوتا ہے۔ کبھی اس میں دکھائی دیتا ہے اور کبھی نہیں۔ اس لیے کسی کو بھی اس پر اعتماد نہیں ہے۔سٹراس نے کہا کہ پاٹ سپاٹ سو فیصد درست نہیں ہے۔ اگر ہم نے ٹیکنالوجی استعمال کرنی ہی ہے تو وہ کریں جو سو فیصد درست ہو۔سٹراس کی اس تنقید کو ہاٹ سپاٹ کے بانی وارن برینن نے قبول کیا۔ برینن نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ سٹراس ایسا کیوں کہہ رہے ہیں۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی سیریز میں تین سے چھ فیصلے اسے تھے جو لوگ سمجھتے ہیں کہ غلط دئیے گئے۔ سنیکو میٹر میں بھی ان فیصلوں کو غلط قرار دیا گیا۔لوگوں کا ہاٹ سپاٹ پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے تاہم اسی سیریز میں دس ایسے فیصلے بھی تھے جو ہاٹ سپاٹ نے صحیح دئیے۔ امپائر نے آو¿ٹ دیا تاہم ہاٹ سپاٹ نے ناٹ آو¿ٹ دے دیئے‘ غلط اور صحیح دونوں ہیں تاہم لوگ سو فیصد درست چاہتے ہیں۔ برینن نے کہاکہ اگلے سال ہاٹ سپاٹ میں زیادہ بہتر کیمرے استعمال کیے جائیں گے۔
جس سے اس کی کارکردگی بہتر ہو گی۔