الماتے (این این آئی)ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں حصہ لینے کیلئے پاکستان کا تین رکنی دستہ قازقستان کے شہر الماتے پہنچ گیا۔ ٹاپ پاکستانی باکسر الماتے میں پہلے ہی سے موجود ہیں جہاں انہوں نے آئبا کی جانب سے کیمپ میں شرکت کی ۔ایونٹ میں پاکستان کے دو باکسرز محمد وسیم 52 کے جی میں اور نادر بلوچ 56 کے جی میں حصہ لیں گے، علی بخش ٹیم کے کوچ اور پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اقبال حسین منیجر کی حیثیت سے ٹیم کے ہمراہ ہیں۔ قازقستان کے شہر الماتے میں ہونے والی ورلڈ باکسنگ چیمپئن میں 116 کے 576 باکسرز شرکت کررہے ہیں۔ مقابلے 27 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقبال حسین نے کہا کہ ہم نے پی ایس بی سے کسی قسم کے فنڈز کی ڈیمانڈ نہیں کی ہے۔ مختلف اخبارات میں یہ ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پی ایس بی سے فنڈز مانگنے کی چھپنے والی خبریں غلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس بی کے ذمہ داروں کا اپنا پیٹ نہیں بھرتا تو وہ دوسروں کو کیا فنڈز دیں گے انہوں نے تو سنوکر ٹیم کو بھی آئر لینڈ جانے کےلئے فنڈز فراہم نہیں کئے لیکن محمد آصف اور سجاد نے ورلڈ ٹائٹل حاصل کرکے ان کے منہ پر طمانچہ رسید کیا ہے۔ اس سے قبل اردن میں ہونےوالی چیمپئن شپ اور ورلڈ چیمپئن شپ کےلئے ڈھائی ماہ سے جاری ٹریننگ کیمپ پر لاکھوں روپے اپنے پاس سے خرچ کئے۔