ابو ظہبی(اے ایف پی )آئی سی سی کی گورننگ باڈی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2017ءکا اعلان کر دیا۔ابتدائی طور پر انگلینڈ ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔آئی سی سی رینکنگ میں پہلی چار ٹیمیں ایونٹ میں شرکت کیلئے اہل ہونگی۔انعامی رقم 10ملین ڈالر ہوگی۔چیف ایگزیکٹو آئی سی سی ڈیوڈ رچرڈ سن نے کہا کہ ایونٹ کا مقصد ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل میں مقبول بنا کر فروغ دینا ہے۔ٹیموں کی رینکنگ مئی 2013ءسے شروع ہوگی اور دسمبر 2016ءتک شمار کی جائے گی۔اب تمام ٹیموں کیلئے موقع ہے کہ وہ آئندہ سیریز میں کارکردگی دکھاکر ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کریں ۔