لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور فلسطین کی فٹبال ٹیموں کے درمیان پنجاب سٹیڈیم لاہور میں فیفا ڈے کے حوالے سے کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی اور فلسطین شائقین کے درمیان نعرے بازی کا مقابلہ شروع ہو گیا۔کستانی شائقین گو نواز گو جبکہ فلسطینی شائقین اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔ میچ کے دوران ایک ایسا موقع بھی آیا کہ فلسطین کے شائقین بھی گو نواز گو کے نعرے لگاتے دکھائی دیئے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن اعلان کیا کہ سیاسی نعرے بازی سے گریز کیا جائے تاہم جب بھی پاکستانی کھلاڑی یا فلسطین کے کھلاڑی ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے کرتے تو گو نواز گو کے نعروں میں تیزی دیکھی جاتی رہی۔
پنجاب سٹیڈیم اسرائیل مردہ باد، گو نواز گو کے نعروں سے گونجتا رہا
Oct 13, 2014