پاکستان کو آخری ون ڈے میں بھی شکست، آسٹریلیا کا سیریز مین کلین سویپ

Oct 13, 2014

ابو ظہبی (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے ایک رورزہ میچ میں ایک سکور سے شکست دیکر سیریز تین صفر سے جیت لی آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنائے ایرون میچ 18، ڈیوڈ وارنر 56، ڈیوائن سمتھ 77، کپتان جارج بیلے صفر، گلین میکس ویل 20، جیمز ہومز 5، بریڈ ہیڈن 2، جیمبر فولکز 3، مچل سٹارک 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے رچرڈسن 9 اور ڈوہرٹی ایک رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے سہیل تنویر نے 40 رنز کے عوض 3، شاہد آفریدی نے 2، محمد عرفان اور انور علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی پاکستانی ٹیم کو آخری میچ میں بھی 56 رنز کا آغاز ملا تاہم پوری ٹیم 230 پر آئوٹ ہو گئی اسد شفیق اور صہیب مقصود کے درمیان بننے والی 74 رنز کی پارٹنر شپ نے سنبھالا دیا مگر کچھ نہ بن سکا احمد شہزاد 26، سرفراز احمد 32، اسد شفیق 30 فواد عالم صفر، صہیب مقصود 34، عمر امین 19 کپتان شاہد آفریدی 6 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے سہیل تنویر 10 اور محمد عرفان صفر پر آؤٹ ہوئے ذوالفقار بابر 14 رنز پر نائٹ آؤٹ رہے پاکستانی ٹیم 230 رنز پر آؤٹ ہو گئی رچرڈسن، فولکز، میکس ویل اور ڈوہرئی نے دو دو جبکہ سٹارک نے ایک وکٹ حاصل کی سمتھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔آخری میچ میں قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئیں ۔ مصباح ‘عمر اکمل‘رضا حسن اور وہاب ریاض کی جگہ سہیل تنویر‘عمر امین ‘صہیب مقصود اور انور علی کو کھلایا گیا ۔آسٹریلیا نے مچل جانسن اور نیتھن لیون کی جگہ مچل سٹارک اور ژاویر ڈوہرٹی کو کھلایا۔میچ کے اختتام پر شائقین نے گو مصباح گواور گو شاہد آفریدی گو کے نعرے لگاتے رہے۔

مزیدخبریں