سانحات سے نمٹنے کیلئے منصوبہ بندی، بہتر انتظامات ضروری ہیں: نواز شریف

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے قدرتی سانحات اور انکی شدت میں اضافے کے پیش نظر ان سے نمٹنے کیلئے تیاریوں، منصوبہ بندی اور بہتر انتظامات ضروری ہیں۔ سانحات کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ اقدامات کے ذریعے سانحات سے لوگوں کی جان و مال پر اثرات میں کمی لائی جاسکتی ہے جبکہ سیلاب سمیت بعض سانحات کا انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے ذریعے مکمل خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ پلان 2012-2022ء پر عملدرآمد میں بھرپور تیاریوں کے ساتھ منصوبے شامل ہیں جن سے سانحات سے موثر طور پر نمٹنے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ بالخصوص غریب اور متوسط ممالک میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی شدت کے باعث ضعیف افراد کیلئے سانحات سے نمٹنے کے مسائل درپیش ہیں۔

ای پیپر دی نیشن