ملتان (آن لائن) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے ملتان میں جلسہ گاہ قاسم باغ ملتان سے اسلام آباد راوانگی سے قبل حادثہ ہوچکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم جلسہ گاہ میں بھگدڑ کا اعلان کردیتے تو مزید خوف و ہراس پھیل جاتا اور پھر بہت زیادہ نقصان ہوجاتا۔