فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فوج غیر جانبدار ہے پرویز مشرف پر سیاسی مقدمہ ہے جس میں وہ سرخرو ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار آل پا کستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما نواب احمد رضا قصوری نے عبدالرؤف چوہان کے ڈیرے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب‘ دھرنا‘ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے استعفیٰ کے بغیر نہیں ختم ہو گا فوج غیر جانبدار ہے اور کچھ سیاسی سازشی پارٹیاں فوج کو بدنام کرنا چاہتی ہیں طاہر القادری کو ناصرف سپورٹ کرتے ہیں جبکہ انکے جلسوں میں کارکنوں کے ہمراہ شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا ایسا بھی ممکن ہے کہ تھرڈ ایمپائر کا رول سپریم کورٹ کو ادا کرنا پڑے پرویز مشرف کا کیس سیاسی مقدمہ ہے جس میں وہ سرخرو ہوں گے۔
مشرف پر مقدمہ سیاسی ہے‘ وہ سرخرو ہونگے: احمد رضا قصوری
Oct 13, 2014