بھارت کشیدگی بڑھا کر آگ سے کھیل رہا ہے اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر حل کرانا چاہئے: سردار عتیق

مظفر آباد (آئی این پی) آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ بھارت کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر کشیدگی بڑھا کر آگ سے کھیل رہا ہے۔ وہ یہ بات فراموش نہ کریں کہ کوئی معمولی سی غلطی خطے کا امن خاکستر کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا بھارت پاکستان کا پانی روک کر اسکے کھیتوں کو بنجر اور ویران بنا رہا ہے، پاکستان اس آبی جارحیت پر خاموش تماشائی بن کر نہیں رہ سکتا۔انہوں نے کہا اقوام متحدہ کو  دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کی وجہ بننے والے مسئلہ کشمیر کو حل کرنا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن