غنویٰ، ممتاز بھٹو اور لیاقت جتوئی پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہو رہے: شاہ محمود

لاہور (جواد آر اعوان/ دی نیشن رپورٹ) اگرچہ پاکستان تحریک انصاف سندھ کی سیاست میں اپنی جگہ بنانے کی پرزور کوششیں کر رہی ہے مگر اسے یہ یقین نہیں کہ آیا وہ پیروں اور قبائلی سرداروں کی موجودگی میں روایتی سیاسی قوتوں کا اثر و رسوخ توڑ سکے گی یا نہیں۔ پی ٹی آئی دیہی سندھ میں اپنا قدم جمانے کیلئے 21 نومبر کو لاڑکانہ میں جلسہ کر رہی ہے، اسے علاقے کی سیاسی شخصیات کی حمایت حاصل کرنے کا یقین نہیں۔ غیر تصدیق شدہ میڈیا رپورٹس کے مطابق غنویٰ بھٹو، ممتاز بھٹو، لیاقت جتوئی کا لاڑکانہ شو میں تحریک انصاف میں شامل ہونے کا امکان ہے تاہم پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے اسے محض قیاس آرائی قرار دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے دی نیشن کو بتایا کہ کوئی بڑی کامیابی کی توقع نہیں تاہم ہم آہستہ آہستہ روایتی سیاسی فورسز کا اثر و رسوخ توڑ لینگے۔ غنویٰ، ممتاز بھٹو اور لیاقت جتوئی کی شمولیت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان میں سے کوئی بھی شامل نہیں ہو رہا۔ ممتاز بھٹو سے ملاقات اتفاقیہ تھی۔ غنویٰ اور لیاقت جتوئی سے رابطہ نہیں ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...