سیالکوٹ‘ پسرور : بھارتی فائرنگ‘ گولہ باری سے 35 افرادزخمی‘ 20 مکان تباہ

سیالکوٹ، پسر ور (نامہ نگاران)بھارتی فورسز کی سیالکوٹ ورکنگ بائونڈری لائن اور پسرور کے سرحدی دیہات پر بلااشتعال فائرنگ وگولہ باری کا سلسلہ بارہویں روز بھی جاری رہا جس سے 35 افراد زخمی اور 20مکان تباہ ہوگئے اور پاکستانی دیہات میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔ بھارتی سکیورٹی فورسز نے ہرپال، چارو اور سجیت گڑھ سیکٹروں پر جدید ہتھیاروں سے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔ بھارتی مارٹر گولے ہرپال، ڈھوڈا، روڑکی اعواناں، باجڑہ گڑھی اور دیگر دیہاتوں میں گرے جس سے مکانات کو نقصان ہوا۔ بھارتی سکیورٹی فورسز نے پاکستان چناب رینجرز کی پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا تاہم پاکستان چناب رینجرز نے بھارتی فائرنگ وگولہ باری کا منہ توڑ جواب دیا۔بھارتی سکیورٹی فورسز نے سیالکوٹ ورکنگ بائونڈری لائن پر یکم اکتوبر سے فائرنگ وگولہ باری کا سلسلہ شروع کیا تھا اور بارہ روز کے دوران بھارتی فورسز اب تک 56 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کرچکی ہے اور اس گولہ باری وفائرنگ کی وجہ سے 15 پاکستانی شہری جاں بحق اور ایک سو سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ 80 سے زائد دیہات مکمل طور پر خالی ہوچکے ہیں اور مکین محفوظ مقامات پر منتقل ہوچکے ہیں جن کیلئے انتظامیہ نے راجہ ہرپال، بھلور اور سبز پیر کے مقامات پر تین کیمپ بھی لگائے ہیں۔ آئی این پی کے مطابق بھارت نے پاک فوج پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے پاک فو ج نے جموں ضلع میں15 سرحدی چوکیوں اور بستیوں پر گولہ باری کی ہے جس سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔ بی ایس ایف کے ترجمان نے کہنا ہے پاکستانی فوج نے ارینا اور آر ایس پورہ سیکٹرز میں بھارتی چوکیوں اور آبادی پر بلااشتعال گولیاں برسائیں، تین افرا د میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ پسرور سے نامہ نگار کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ روز سرحدی دہشت گردی کو جاری رکھتے ہوئے شدید فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا شدید فائرنگ اور گولہ باری سے کھنور بینی، نکھنال میں 35 افراد زخمی ہو گئے اور 20 مکانات تباہ ہو گئے۔ شدید گولہ باری کی وجہ سے انتظامیہ نے سرحدی علاقہ میں واقع 120 سکول تا حکم ثانی بند کر دئیے ہیں۔ فائرنگ وقفہ قفہ سے جاری ہے۔
بھارتی فائرنگ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...