اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے حکومت پر دبائو بڑھانے کیلئے اپنے احتجاج کو عوامی احتجاجی تحریک میں تبدیل کردیا ہے۔ دونوں جماعتیں اب وزیراعظم سے استعفے کیلئے مختلف اضلاع میں عوامی جلسے کررہی ہیں۔ تاہم حکومت نے وزیراعظم کے مستعفی ہونے کے مطالبے کورد کرتے ہوئے سیاسی جرگے کے توسط سے پیغام بھیج دیاہے جس میں ان دونوں جماعتوں کی قیادت سے کہاگیا ہے کہ اگر وہ انتخابی اصلاحات، الیکشن2013ء کے آڈٹ، دھاندلی کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے کمیشن کے قیام اور دیگر مطالبات پر بات چیت کرنا چاہتی ہیں توجلد ازجلد سیاسی جرگے کو آگاہ کردیں۔سیاسی جرگے نے عمران خان اور طاہرالقادری کویہ پیغام دیاہے کہ سیاسی بحران کے خاتمے کاواحد حل یہ ہے کہ جرگے کے مرتب کردہ فارمولے پر عمل کرلیا جائے۔
سیاسی جرگہ/ پیغام
وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ مسترد دوسرے مطالبات پر مذاکرات کیلئے جلد آگاہ کیا جائے، حکومت کا سیاسی جرگے کے ذریعے عمران اور طاہرالقادری کو پیغام
Oct 13, 2014