فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے زیراہتمام نیشنل وومن باسکٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل منگل آج13،اکتوبر کو ہائر ایجوکیشن کمشن اور واپڈا کی ٹیموں کے مابین صبح ساڑھے 10بجے گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین عیدگاہ روڈ میں کھیلا جائے گا۔چیمپئن شپ کے چوتھے روزپہلے سیمی فائنل میں ہائر ایجوکیشن کمشن نے اسلام آباد کی ٹیم کو 24کے مقابلے میں 58پوائنٹس جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں واپڈا نے پاک آرمی کو 50-45سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری طارق نذیراس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے عہدیداربھی اس موقع پر موجودتھے۔