حیدر آباد دکن(این این آئی) چائنہ اوپن ڈبلز ایونٹ جیتنے کے بعد بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اپنے آبائی شہر حید ر آباد دکن پہنچ گئی جہاں ان کا انتہائی پرتپاک خیرمقدم کیا گیا اور بڑی تعداد میں شائقین نے ائرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے کہا کہ لگاتار چار ٹورنامنٹ جیتنے پر بیحد خوش اور اپنی پرفارمنس سے مطمئن ہوں، اب ایک ہفتے تک آرام کرنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ان کامیابیوں کیلئے انہوں نے بڑی محنت کی ہے اور ان کی ساتھی کھلاڑی نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔