اسحقٰ ڈار کی زیر صدارت اجلاس‘ وزارت کے مختلف ونگز کی کارکردگی کا جائزہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں اجلاس میں وزارت خزانہ کے مختلف ونگز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری فنانس نے وزارت کے مختلف ونگز کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔وزیر خزانہ نے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیا اور ہدایت کی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس جلد بلایا جائے۔ وزیر خزانہ نے سرکاری خزانہ کے استعمال میں شفافیت کی ضرورت پر زور دیا۔دریں اثناء وزیر خزانہ سے اوورسیز کمشن پنجاب کے وفد نے افضال بھٹی کی قیادت میں ملاقات کی۔ افضال بھٹی نے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں مسائل کے حل کے لئے فوکل پرسن تعینات کیا جائے۔وزیر خزانہ نے تجویز سے اتفاق کیا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...