کراچی(کامرس رپورٹر) آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کہا ہے کہ تاجر برادری بینک ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے کیلئے بڑی جنگ کی تیاری کرے، ودہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے کے سلسلے میں حکومت کا غیرلچکدار رویہ برقرار ہے ،بے حس حکمران تاجروں کی ہڑتالوں کا اثر قبول کرنے کیلئے تیار نہیں، اب احتجاج کا ہر وہ راستہ اختیار کرینگے جس سے تاجروں کے بجائے حکومت کو متاثر کیا جاسکے، پیرکوسپریم کونسل کے اجلاس میں اسلام آباد میں حکومت کے رویئے کی تفصیلات بتاتے ہوئے عتیق میر نے کہا کہ ملک بھر کے تاجر نمائندوں کو ٹیکس اصلاحات کے بہانے اسلام آباد بلاکر مایوس کیا گیا، وزیرِ خزانہ نے ٹیکس نظام میں انقلابی اصلاحات کا عندیہ دیکر تاجروں کو اسلام آباد آنے کی دعوت دی اور تین دن تک ٹوپی ڈرامہ کرنے کے بعد خود سیاسی توڑ جوڑ میں مصروف ہوگئے ایف بی آر کے چیئرمین اور دیگر افسران وزیرِ خزانہ کی انقلابی ٹیکس اصلاحات سے لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے بغلیں جھانکتے رہے، انھوں نے کہا کہ وزیرِ خزانہ سیاسی توڑ جوڑ میں مصروفیت کے باعث اپنے محکمے کو بھی دستیاب نہیں ہیں۔
ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف احتجاج کا ہر راستہ اختیار کرینگے: عتیق میر
Oct 13, 2015