لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف گزشتہ روز منڈی بہاو¿الدےن کی نواحی بستی محلہ کوٹ احمد شاہ مےں زےادتی کے بعد قتل کئے جانےوالے چوتھی جماعت کے11سالہ طالبعلم رضا ارشدکے گھر گئے اور مقتول طالبعلم رضا ارشد کی والدہ اور دیگر لواحقین سے اس اندوہناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کےا۔ وزےراعلیٰ نے مقتول طالب علم کے والد محمد ارشد کے انتقال پر بھی غم اور رنج کا اظہار کےا اور مقتول رضا ارشد اور اس کے والد محمد ا رشد کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ شہبازشریف نے مقتول رضا ارشد کی والدہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچے کے قتل کا ےہ انتہائی دلخراش واقعہ ہے اور مجھے اس واقعہ پر دلی رنج پہنچا ہے۔ میرا آپ سے وعدہ ہے کہ میں آپ کو انصاف دلاﺅں گا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت مےں چلاےا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے مقتول رضا ارشد کی والدہ کو دلاسہ دےتے ہوئے انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی اورکہاکہ اﷲ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ مےں آپ کو قانون کے تحت انصاف دلاﺅں گا۔ میںآپ کا لخت جگر تو واپس نہیں لا سکتا لیکن انصاف ضرور ملے گا۔ رضا ارشد کے قتل میں ملوث ملزم کسی صورت قانون کے مطابق قرار واقعی سزا سے بچ نہیں پائےں گے۔ وزیراعلیٰ نے مقتول کی والدہ سے افسوسناک واقعہ کی تفصیلات بھی معلوم کیں۔ انہوں نے کہا کہ رضا ارشدکو انتہائی اندوہناک طریقے سے مارا گیا ہے، جس نے ےہ درندگی کا مظاہرہ کیا ہے اسے قانون کے تحت کڑی ترین سز ا ملے گی۔ رضا ارشد کے قتل میں ملوث اےک ملزم قانون کے آہنی ہاتھ کی گرفت میں آ چکا ہے اور سخت ترین سزا سے نہیں بچ پائے گا اور ہر قےمت پرانصاف ہوگا اور اےسے درندہ صفت کسی رعاےت کے مستحق نہےں-انصاف نہ صرف ہوگا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت متاثرہ خاندان اور مقتول طالب علم رضا ارشد کے بھائےوں کی دےکھ بھال کرے گی اور تعلےم اور علاج معالجہ کی مفت سہولتےں مہےا کرےں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ میں نے اس افسوسناک واقعہ کی خبر ملتے ہی نوٹس لےتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دےا اور پولےس نے اےک ملزم کو گرفتار کرلےا ہے ۔ مقتول رضا ارشد کی والدہ نے وزےراعلیٰ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جس درخت کے نےچے مےرے معصوم بچے کو مارا گےا ہے ملزم کو بھی وہیں پر پھانسی دی جائے۔ واضح رہے کہ11سالہ رضا ارشدکو4اکتوبر کو زےادتی کے بعد تےز دھار آلہ سے قتل کےا گےا تھا اور نعش قبرستان سے برآمد ہوئی تھی۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں کوڑا کرکٹ کی غیر قانونی سائٹس پر شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے متعلقہ محکموں اور اداروں کے حکام کی سخت سرزنش کی ہے اوران غےرقانونی سائٹس مےں کوڑا کرکٹ پھےنک کرعوام کو بےمارےوں مےں مبتلا کرنےوالوں کےخلاف بلاامتےاز کارروائی کا حکم دےا ہے۔ وہ گزشتہ ورز سول سےکرٹرےٹ لاہور مےں وےڈےولنک کے ذرےعے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ وزےراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سمیت بعض دیگر شہروں میں کوڑا کرکٹ کی غیرقانونی سائٹس بنتی رہیں او ر متعلقہ محکمے اورادارے سو ئے رہے اور متعلقہ حکام نے بھی اس ضمن میں اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کیں۔ ہاﺅسنگ سکیموں اور کوآپریٹو سوسائٹیوںکی جانب سے بھی کوڑا کرکٹ غیر قانونی سائٹس پر پھینکا جا تا رہا لےکن متعلقہ ادارے خواب غفلت مےں رہے- وزےراعلیٰ نے متعلقہ حکام سے استفسار کےا کہ کےا ان کے محکمے کی ےہ ذمہ داری نہےں تھی کہ وہ کوڑا کرکٹ کی غےر قانونی سائٹس کا فوری نوٹس لےتے اورکارروائی عمل مےں لاتے۔ اطمےنان بخش جواب نہ ملنے پر وزےراعلیٰ نے متعلقہ حکام کی سخت سرزنش کی اورکہا کہ کوڑا کرکٹ کی غیر قانونی سائٹس بیماریوں کی آماجگا ہ ہےں ان کا فوری خاتمہ متعلقہ اداروں کا فرض ہے-یہ کسی صورت میں برداشت نہیں کہ لوگ بیمار ہوتے رہیں اورمتعلقہ محکمے ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہےں۔ وزےراعلیٰ نے متعلقہ اداروں اور محکموں کے درمیان رابطے کے فقدان کا تعین کر نے کےلئے کمیٹی تشکیل دےنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ےہ کمیٹی 3روز میں حتمی رپورٹ پیش کرے گی۔ وزےراعلیٰ نے مزےد ہداےت کی کہ کوڑا کرکٹ کو مناسب طریقے سے تلف کرنے کےلئے نئی سائٹس کےلئے اراضی کی نشاندہی کی جائے۔ اسی طرح ہاﺅسنگ سکیموں اور کوآپریٹو سوسائیٹوں کو کوڑا کرکٹ منظور شدہ سائٹس پر پھینکنے کا پابند بنایا جائے، اس ضمن مےں خلاف وزری کسی قےمت پر برداشت نہےں کی جائے گی۔ وزےراعلیٰ نے اےک سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دےنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ےہ کمیٹی غےر قانونی سائٹس کے خاتمے کے حوالے سے کئے جانےوالے شارٹ ٹرم اقدامات کو مانیٹر کرے گی۔ مزید برآں شہباز شریف نے کہا ہے کہ این اے 122 میں سردار ایاز صادق کی جیت وزیراعظم محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر عوام کے بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو کامیاب کرانے پر حلقہ این اے 122 کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، نئے عزم کے ساتھ فلاح عامہ اور ترقی کا سفر جاری رکھیں گے اور لاہور سمیت صوبے بھر میں ترقیاتی کام جاری رہیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترقیاتی کامو ںکی مخالفت کرنے والوں نے اپنی اس روش کا نتیجہ دیکھ لیا ہے۔ یقین ہے کہ وہ اپنے اس طرز عمل پر نظرثانی کریں گے اور ترقیاتی عمل کی راہ میں روڑے نہیں اٹکائیں گے۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔علاوہ ازیں شہباز شریف سے گزشتہ روز پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے ملاقات کی۔ شہباز شریف نے برطانوی ہائی کمشنرسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔ برطانیہ پاکستان کا اہم تجارتی پارٹنر ہے۔ تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں میں برطانیہ کا تعاون لائق تحسین ہے۔ دونوں ملکوںکے مابےن تجارتی و معاشی تعلقات کو مزےد فروغ دےنے کے حوالے سے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم ایک ایسا ہتھیار ہے جس کے ذریعے انتہاپسندی اور دہشت گردی جیسے رجحانات پر قابو پایا جا سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور صوبے کے پسماندہ اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ دانش سکولز قائم کئے گئے ہیں جہاں جدید طرز پر معیاری تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔ سکل ڈویلپمنٹ کے ذریعے نوجوانوں کو ہنرمند بنا کر روزگار فراہم کیا گیا ہے اور اس پروگرام کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات وزیراعظم محمد نوازشریف کے دور میں مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں جو قابل تعریف ہیں۔ مزید برآں شہبازشریف نے سپریم کورٹ کے جسٹس (ر) چودھری اعجاز احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شہبازشریف